جنرل عبدالقیوم

کالعدم ٹی ٹی پی امریکی اسلحے سے پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کررہے۔ صدر ایکس سروس مین

اسلام آباد (پاک صحافت) جنرل عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دہشتگرد امریکی اسلحہ سے ہماری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹننٹ جنرل ر عبدالقیوم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ نشانہ لگا کر پاک فوج پر اٹیک کرتے ہے اس کی وجہ پاکستان کو کمزور کرنا اور سی پیک کو روکنا ہے، ان سب باتوں سے بالا تر ہو کے ہمیں افغان گورمنٹ سے بات کرنی چاہیئے، ہمارے سارے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلق ہونا چاہیے، ٹی ٹی پی والے امریکی اسلحے سے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملے کر رہے ہیں، امریکہ 7 ارب ارب ڈالر کا اسلحہ چھوڑ کر افغانستان سے چلا گیا۔

جنرل عبدالقیوم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف رواں سال 2024 میں ہمارے شہداء کی تعداد 575 ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کے دس ممالک ہیں جن کو دہشتگردی کا خطرہ ہے اس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت 14ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انخلاء کے بعد ہمارے آنگن میں 40 لاکھ پناہ گزین بیٹھے ہیں۔ عزم استحکام کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی سے قرار داد کی منظوری افسوسناک ہے۔ امریکہ، افغانستان سے جاکر ہمارے لیئے یہاں دہشتگردوں کو چھوڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے