سعد رضوی

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی پر مقدمات درج

وزیر آباد (پاک صحافت) کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی او ان کے بھائی انس رضوی کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق درج مقدمات میں روڈ بلاک کرنے اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر وزیرآباد کے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی سمیت مظاہرین کےخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمات میں 207 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔ مقدمے میں رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملزمان پر روڈ بلاک کرنے اور لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کے الزامات ہیں جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس کے علاوہ گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ اور تھانہ کوتوالی میں بھی سعد رضوی سمیت سیکڑوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے