کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیرِ قانون و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو نے کہا ہے کہ صوبے میں کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
تٖفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ قانون و انسانی حقوق سندھ عمر سومرو نے کہا ہے کہ افغان باشندوں کی 3 کیٹیگریز ہیں، پہلے وہ جن کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے وہ جن کے پاس پروف ریزیڈنس کارڈ ہے اور تیسرے وہ جو یہاں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ انسانی حقوق سندھ کا مزید کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو اپنے مہاجر کیمپس میں ہونا چاہیے، ان کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔ عمر سومرو نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے اور ہونا چاہیے۔