کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کردیا گیا

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی عرب میں کئی حجاج کی جانیں بچانے والے آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے عوامی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات پر آصف بشیر کو ستارہ امتیاز عطا کیا، اس سلسلہ میں تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ آصف بشیر نے گزشتہ سال بطور معاونین حج غیرمعمولی اورقابل ستائش خدمات انجام دیں، 9 ذوالحج کو شدید گرمی کی وجہ سے کئی پاکستانی، بھارتی اور برطانوی معمر حجاج بے ہوش ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس بحران کے دوران آصف بشیر اور ان کی 5 رکنی ٹیم نے متاثرہ عازمین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، کئی متاثرہ بھارتی عازمین کو بھی پاکستانی ٹیم نے امداد فراہم کی تھی۔ مشکل حالات میں آصف بشیر نے 26 عازمین جن میں 17 بھارتی شامل تھے انہیں کندھوں پر اُٹھا کر ہسپتال پہنچایا اور ان کی فوری کارروائی کی بدولت ان افراد کی جانیں بچائی جاسکیں۔

آصف بشیرکی شاندارخدمات کے اعتراف میں بھارتی وزیر اقلیتی امور نے بھی تعریفی خط لکھا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے