سیکیورٹی فورسز

ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل، شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

ژوب (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن مکمل کرلیا، 9 جوان فرض پر قربان ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا، اسی دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ابتداء میں چار جوان شہید ہوئے اور پانچ زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بعد میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جسے اب مکمل کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی لڑائی کے دوران 5 سپاہی، جو بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرض پر قربان ہوگئے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے