ڈی چوک احتجاج پر بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

(پاک صحافت) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر بانی پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے 96 رہنماؤں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ بشریٰ بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ کوہسار پولیس نے مقدمے میں 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے ہیں۔ عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید، فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

علی زمان، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی، شہرام ترکئی کے بھی وارنٹ جاری جاری کیے گئے ہیں۔ مشتاق اللہ، راشد ٹیپو، ذلفی بخاری، سلمان اکرم راجہ، مراد سعید اور رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن صفدر

قائد ن لیگ جلد خیبرپختونخوا سے سیاسی مہم کا آغاز کرنیوالے ہیں۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

پشاور (پاک صحافت) کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بہت جلد قائد مسلم لیگ ن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے