امیر مقام

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کیخلاف اور پی ٹی آئی نے حمایت میں پریس کانفرنس کی۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردوں کیخلاف اور پی ٹی آئی نے حمایت میں پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران انجینئر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ثبوت ہے کہ یہ امن نہیں چاہتے، پی ٹی آئی لیڈروں کی پریس کانفرنس ڈیجیٹل دہشت گرد ی اور 9 مئی کے جرم کا اعتراف تھا۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و سیفران کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل سے 9 مئی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا لیڈرز اس کے برعکس بیانات دے رہے تھے، پی ٹی آئی بیانات، اعترافی ویڈیوز، جی ایچ کیو، کورکمانڈرز کے گھروں پر حملے کا پہلے بھی اعتراف کرچکی ہے، یوٹرن سے جرائم چھپ نہیں سکتے۔

انجینئر امیرمقام نے کہا کہ پوری دنیا نے 9 مئی حملوں کی ویڈیوز دیکھیں، اسٹیٹ بینک نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ دیا لیکن قانون اندھا ہے، پی ٹی آئی اور اس کی صوبائی حکومت نے بنوں امن مارچ کو فوج کے خلاف مارچ بنایا ہے، یہ جرائم کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک انتشاری گروہ پر پابندی لگ چکی ہوتی، عبرت کی مثال بنایا جاچکا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے