سیکیورٹی فورسز

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں تین دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں پولیس پر حملے میں بھی مطلوب تھے جس کے نتیجے میں پانچ بہادر پولیس کانسٹیبلوں کی شہادت ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے