پولیس

ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے پر 6 پولیس اہلکار معطل

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے ڈیوڈی کے دوران سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 6 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے کی پاداش میں جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں 2 خواتین اور ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی شامل ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے بتایا ہے کہ معطل اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ آفس میں کلوز کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف کے اس اقدام پر ملا جلا ردِعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہریوں کو شکایت رہی ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائضِ منصبی ادا کرنے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دیتے۔

کراچی پولیس میں مختلف حوالوں سے اصلاحات کی ضرورت ایک مدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اصلاحات سے متعلق تجاویز تو بہت سامنے آئی ہیں تاہم عملی سطح پر کچھ خاص دکھائی نہیں دیتا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے