ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ سمیت 4 افراد جاں بحق

ڈیم

جہلم (پاک صحافت) جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج مظفر گڑھ راجہ مبین اور ان کا بیٹا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج کے بہنوئی اور بھانجا بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج راجہ مبین عید کی چھٹیوں پر آبائی گھر سوہاوہ آئے تھے۔ جہلم پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں کی شناخت راجہ مبین، عامر، عبداللہ اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے