ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈس گریس کا لقب دیا، بانیٔ تحریکِ انصاف نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ چوری کرنا بانیٔ پی ٹی آئی کی عادت ہے، ملک میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی آپ کا دیا ہوا تحفہ ہے، آپ نے اپنے دور حکومت میں طالبان کو ری انٹیگریشن کے نام پر جیلوں سے رہا کیا، آج قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ یہ بڑا پرچار کرتے ہیں کہ ہم ہیومین رائٹس کے علم بردار ہیں، اسٹاک ہوم سنڈ روم کی بیماری میں یہ مبتلا ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنی غیرقانونی حرکات کی وجہ سے پابندِ سلاسل ہیں، یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ان کے ذریعے داغدار ہونے سے رہ نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے