ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

سیکیورٹی فورسز

ڈی آئی خان (پاک صحافت) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچی بھی دم توڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے سگو روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 5 کسٹم اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کے زد میں آکر ایک بچی بھی جان سے گئی، جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار ڈی آئی خان کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان واقعہ پر پر دکھ کا اظہار اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے