ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں 15 سے زائد قیدی عملے کو یرغمال بناکر فرار

راولاکوٹ جیل

راولاکوٹ (پاک صحافت) ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15 سے زائد خطرناک قیدی فرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوگئے، جیل میں فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک بھی ہوا۔ قیدیوں کے فرار کے بعد ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی بھی کردی گئی ہے۔

ایس پی محمد ریاض مغل کے مطابق ایک قیدی نے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکار کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور منشیات فروشی کےجرم میں ملوث قیدی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے