عطا تارڑ

ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جارہا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کو مشکوک بنایا جارہا ہے، فی الحال یہی نظر آتا ہے کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی مولانا صاحب سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، دونوں ملاقات میں ہمیں کوئی ابہام نظر نہیں آیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ مولانا صاحب کے ساتھ مثبت انداز میں بات چیت ہوئی، اگر پھر بھی مزید مشاورت درکار ہے تو مزید مشاورت کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں مزید مشاورت میں حرج نہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ کامران مرتضیٰ کے پاس مکمل مسودہ موجود تھا، شق وار بات چیت ہوئی ہے، ڈرافٹ وزیر قانون اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے، اس کو بناے میں قانونی ٹیم اور اٹارنی جنرل شامل تھے،

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی ٹیم کے پاس مسودہ موجود تھا، کامران مرتضیٰ اور وزیر قانون کی شق وار بات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئینی عدالت کو ہیڈ کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی، یہ تاثر دینا درست نہیں کہ مسودہ کہیں اور سے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے