اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قومی سانحہ ہے، قوم عظیم ہیرو اور محسن سے محروم ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان نے اپنی صلاحیتوں سے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ فوجی آمر کے جبر اور ناروا سلوک کی بدولت انہوں نے آخری ایام انتہائی دکھ اور مایوسی میں گزارے۔
مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ پوری امت مسلمہ صدیوں تک ان کی خدمات کو یاد رکھے گی۔ خدا انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مرحوم کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی وفات کو قومی سانحہ قرار دے۔
Short Link
Copied