ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی والد کیساتھ ہونے والی زیادتی پر رو پڑی

ڈاکٹر عبد القدیر خان

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ایک تقریب میں والد کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا تذکرہ کرتے ہوئے رو پڑی اور حکمرانوں سے شکوہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینہ آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ میری فیملی کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے، میرے والد کو جو ملنا چاہیے تھا وہ نہیں دیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آنے والے وقت میں میرے والد کے کام کو سراہا جائے گا، میرے والد کراچی میں زیر علاج تھے تو لوگ ان کے لیے پھول لیکر آتے تھے، میں تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ میرے والد کو اتنی عزت بخشی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے