لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک و قوم کے حقیقی ہیرو تھے وہ اپنی خدمات و قربانیوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ملک و قوم پاکستان کے محسن سے محروم ہوگئی ہے، وہ پاکستان کے حقیقی ہیرو تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ان کی رحلت پر افسردہ ہے۔ وہ محسن پاکستان اور امت کے نگہبان تھے۔
Short Link
Copied