ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور، افسران اور عملے نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری وزارت کے اہم امور کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ایگزیکٹو اور پارلیمنٹ کے درمیان موثر ہم آہنگی کو یقینی بناؤں گا، قانون سازی کے عمل کے ایک سازگار ماحول کو فروغ دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور پارلیمانی امور کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے