چین کے وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

چین

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے اور اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کی دو نوعیت ہیں، ایک تو یہ کہ یہ دوطرفہ سرکارہی دورہ ہے دوسری طرف وہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے