چین کی پاکستان کو خودمختاری و مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی

چین پاکستان

اسلام آباد (پاک صحافت) چین اور پاکستان کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ، جغرافیائی سرحدوں کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان بیجنگ میں اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور ہوا جس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لئے ضروری ہے، میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک، علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی طرف سے گرم جوشی پر مبنی استقبال کو سراہتا ہوں، پاک چین تزویراتی مذاکرات پانچویں دور کے ایک سال بعد ہورہے ہیں، میری اور پاکستان وفد کی بہترین مہمان نوازی پر چین کی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں، پاک چین دوستی علاقائی اور عالمی امن واستحکام کے لیے ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ میری چینی نائب وزیراعظم سے مختلف موضوعات پر تعمیری اور مفیدبات چیت ہوئی، سی پیک،علاقائی جغرافیائی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی، مذاکرات میں پاکستان اور چین میں کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے