محسن نقوی

چین کا داسو واقعے کی تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے وزیر داخلہ نے داسو واقعے پر جاری تحقیقات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے مشن کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین تعلقات، سیکیورٹی امور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چین کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز ری پبلک آف چائنہ کے ہم منصب کیوائی یانجن نے اسلام آباد میں غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے قیام کے اقدام کو سراہا اور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعدادکار بڑھانے کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کیو آئی یانجن کو داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت سے آگاہ کیا جس پر چینی ہم منصب نے کیس پر جاری پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت کرکے اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کوٹریس کیا، پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں اور یہ دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے