عطا تارڑ

چین کا اعلی سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چین کا اعلی سطحی وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو سی پیک کے حوالے سے بات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پاک چین دوستی سیاست سے بالاتر ہے، پاک چین دوستی لازوال اور پائیدار ہے۔ وزیراعظم نے چین کا کامیاب دورہ کیا ہے، جس میں پاک چین دوستی اور سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر بات ہوئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی طاقتوں کو پاک چین دوستی ہضم نہیں ہو رہی، پاک چین دوستی پر تنقید کرنا ہی نہیں چاہئے۔ چین کی طرف سے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی گئی ہے جو خوش آئند ہے، چین کے وفد کا آنا پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی دلیل ہے، چینی سفیر اور سفارت خانہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے معاملات کو بہتر طریقے سے آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کے امن پر کسی طور کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے امن پر کسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے