احسن اقبال

چین میں کل بزنس فورم میں بڑی تعداد میں چینی کمپنیاں شرکت کریں گی، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہر شینزن میں 5 جون کو بزنس فورم میں پاکستانی و چینی کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی احسن اقبال نے یہ بات چین روانگی سے قبل ویڈیو بیان میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فورم میں پاکستان اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون اور شراکت داری کی مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی بتایا ہے کہ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین شراکت داری سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بھر میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ بھر کے شہریوں کے لیے خوش خبری اب صوبے کی تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے