اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین معدنیات کے شعبے میں بھی پاکستان کو تعاون فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی رواں سال آپریشنل ہوجائے گا، سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین نے زرعی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی، چین کے تعاون سے سیارہ بھیجنے سے انٹرنیٹ کی سہولیات بہترہوں گی۔
Short Link
Copied