چین سی پیک کی سیکیورٹی کے معاملے پر بہت حساس ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چین سی پیک کی سیکیورٹی کے معاملے پر بہت حساس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سی پیک ٹو پر چین سے مشاورت ہوئی ہے، سرمایہ کاری جس طرح سی پیک ون میں آئی اسی طرح سی پیک ٹو میں بھی آئے گی۔ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک ٹو میں سہر فہرست ہے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی 100، چین کی 250 کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ داسو میں چینی شہریوں پر حملے کے معاملے پر چین نے خدشات کا اظہار کیا، پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے مشترکہ سرویلنس کا نظام بنایا جائے گا۔ چین کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے، جس کے تحت سی پیک کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سی پیک کے سیکیورٹی معاملے پر بہت حساس ہے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات میں کمی آئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے