اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ چینی وزیرِ اعظم کا طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچ گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے چین کے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
نورخان ایئر بیس پر چین کے وزیرِ اعظم کو دو بچوں نے گلدستے پیش کیے۔ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ 4 روزہ دورہ پر پاکستان آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی وزیرِ اعظم گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔
Short Link
Copied