چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا، چینی وزیراعظم صدر مملکت اور اعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بھی چینی ہم منصب ملاقات کریں گے، دورہ پاکستان کے دوران چینی وزیراعظم اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

یاد رہے چینی وزیر اعظم لی کیانگ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھی پاکستان آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے