چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

(پاک صحافت) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر تہنیتی خط لکھا ہے۔ شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد کا خط بھیجا ہے۔

چینی صدر کا تہنیتی خط پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب غیر معمولی پیشرفت ہے۔ شی جن پنگ نے خط میں لکھا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ چینی صدر کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا، ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

دفعہ 144

راولپنڈی میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی (پاک صحافت) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے