اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے سفیر نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے جبکہ انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اہم ملاقات کی ہے۔ جس میں ملکی سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چینی کا کہنا تھا کہ آن لائن بین الاقوامی کانفرنس میں 500 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی، آپ کی شرکت باعث اعزاز ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے چینی سفیر کی جانب سے بین الاقوامی کانفرس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں بھرپور حصہ لینے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
Short Link
Copied