اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس کیخلاف بیان پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔ وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کیخلاف بیان پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی، ایف آئی آر اور گرفتاری بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فتوی جاری کرنے اور ریاست کے اندر ریاست بنانے کے رواج کی سب کو مذمت کرنی چاہیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف فتوی ایک جرم ہے۔ ہر چیز کی کوئی حد ہوتی ہے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف بیان پر ریاست کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی، خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج ہوگئی ہے اب گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق یا آزادی رائے کی آڑ میں حد سے تجاوز کی اجازت نہیں دیں گے، جہاں قانون کی حد عبور ہوگی، ریاست اپنی پوری طاقت کے ساتھ ردعمل دے گی۔ کوئی کسی کی جان اور مال کے بارے میں فتوی جاری نہیں کرسکتا۔

وزیرقانون نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں بھی ایسا مواد شامل کرنا چاہیے جو عدم برداشت ختم کرے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ایک نیک نام اور اصول پسند شخص ہیں، کسی کو حق نہیں کہ عدالتی فیصلے پر جج کی جان کے خلاف فتوی دے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے