لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو جواب دینا ہوگا یا منہ چھپا کر زندگی گزارنی پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک بیان میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ جواب دینا پڑے گا یا دنیا سے منہ چھپا کر زندگی گزارنا پڑے گی۔ نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے سخت سزائیں سنائی گئیں۔
رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزائیں سناتے ہوئے کیا آپ نے اس طرح کا کوئی سوال پوچھا تھا؟ یا یہ سب آپ کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے یاد آتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاؤس شفٹ کیا تھا، اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟۔
Short Link
Copied