ٹی ایل پی

چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکی پر ٹی ایل پی نائب امیر گرفتار

لاہور (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو قتل کی دھمکی دینے والے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نائب امیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب امیر ٹی ایل پی ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا، وہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے رہنما کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں ایس ایچ او حماد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ڈیڑھ ہزار کارکنوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پریس کلب کے باہر احتجاج سے پیر ظہیر الحسن نے اعلی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی، ٹی ایل پی نائب امیر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا، ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکن پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے