چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کل عہدے کا حلف اٹھائینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہو گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔

تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے