اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے آئندہ چیف جسٹس کے لیے کمیٹی کو 3 نام بھجوا دیے۔ ذرائع کے مطابق بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ چیف جسٹس سے نام مانگے گئے تھے۔
نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر پارلیمانی کمیٹی آج غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک پر چلے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ چیمبر ورک کے دوران فیصلے لکھیں گے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
Short Link
Copied