چوہدری سرور

چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاوس ان ارڈر کرنا چاہیے، چوہدری محمد سرور

لاہور (پاک صحافت) سابق گورنر اورمسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے چیف جسٹس پاکستان کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا چاہیے جن ججز سے ان کو شکوہ ہے کورٹ روم میں بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری سرور نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  پورے ملک میں الیکشن ایک تاریخ پرہونے چاہیے سیاسی جماعتوں کی لڑائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ بد قسمتی یہ ہے کہ عمراں خان وزیراعظم تھا تو اپوزیشن کو دیوار پر لگا رہا تھا،اب انہیں بھی لچک دکھانی چاہیے لیکن وہ نہیں دکھا رہے۔

واضح رہے کہ چوہدری سرور نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالر بھیجتے ہیں، یہ دوارب ڈالر پرسب لکھ کردے رہے ہیں، اگرحکومت اوورسیز کی مدد کرے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ہی نہ رہے۔ آئی ایم ایف معاہدے پر میں نے بطور گورنر کا کہا ملک کو نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے