اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس نے مجھ سے کہا تھا انکی توسیع کی افواہیں ہیں مگر انہیں دلچسپی نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’میں خود اس بات کا گواہ ہوں کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے بعد اٹارنی جنرل کی موجودگی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھ سے کہا کہ میری توسیع کے حوالے سے افواہیں چل رہی ہیں اور اگر ایسی بات ہو بھی تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں‘ ۔

وزیرقانون کے مطابق اس پر میں نے انہیں بتایا تھا کہ ایسی بات ہے ہی نہیں، ہم پینشن ریفارمز پر کام کررہے ہیں جس میں ریٹائر منٹ کی عمر میں 2 سال کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس کے بعد تجویز دی گئی کہ آپ یہ تمام سیکٹرز میں کریں جس میں ججز بھی شامل ہوں، اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے