پشاور (پاک صحافت) ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے استعفی نہ دیا تو عید کے بعد ہم اسلام آباد آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس اب بس، استعفی دیں، اگر استعفی نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آرہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفی لے کر رہیں گے۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ پہلے بھی لڑی تھی، اب بھی لڑیں گے، عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
Short Link
Copied