چیف جسٹس فائز کی سربراہی میں انصاف کے ادارے مزید فعال ہونگے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں انصاف فراہم کرنے والے ادارے مزید فعال ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ خیال رہے کہ  آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

واضح رہے کہ 21 جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے