لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائیزر مریم نواز سعودی عرب سے کل پاکستان پہنچیں گی۔ یاد رہے کہ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔ یاد رہے کہ مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ عمرہ ادائیگی کے دوران سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنساء، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
Short Link
Copied