چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان

اٹک (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے گرفتار سربراہ کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے، انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی ہے جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے