چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے چوری کی۔ آفتاب شیرپاو

آفتاب شیرپاو

چارسدہ (پاک صحافت) آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے چوری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے توشہ خانہ سے چوری کی۔ ہم الیکشن پر یقین رکھتے ہیں، 2018ء میں سلیکشن ہوا تھا۔

آفتاب شیرپاو کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑیں گے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ سے چوری کی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے