چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات کیس میں مزید دفعات شامل

عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت پر اُکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اسی طرح دنگا فساد، مختلف طبقات میں دشمنی کے فروغ کےلیے بیانات دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ 18 اگست کو کیا گیا۔ پولیس نے مزید دفعات شامل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر حکم جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے