چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پی اے سی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کے لیے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے چیئرمین پی اے سی کےلیے 4 نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری نے اس بارے میں عمر ایوب کو خط لکھا ہے،جس میں چیئرمین پی اے سی کے لیے سینئر اور تجربے کار لوگوں نام مانگے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ باہمی رضامندی سے دیے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا انتخاب کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے