اسلام آباد (پاک صحافت) پنجاب میں ہونے والے انتخابات کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ٹکٹس ریویو کمیٹی قائم کر دی۔ قائم کردہ 6 رکنی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نیّر بخاری اور مخدوم احمد محمود شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ، رانا فاروق سعید اور سید حسن مرتضیٰ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ اس ضمن میں پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹس پر تحفظات رکھنے والے پارٹی چیئرمین سے اپیل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے وہ اپیل جائزہ کمیٹی ارکان کو بھی بھیج سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لیے 6 رکنی جائزہ کمیٹی بنائی ہے۔
Short Link
Copied