چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہونگے

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے، ٹکٹ بک کروا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم منظور ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں میر حاکم اور میر سجاول سے ملاقات کے لئے دبئی جائیں گے۔

دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو سموعہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے