چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی اور بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری صیہونی اسرائیلی انتہا پسند حکومت کو جوابدہ ٹھہرائے، رفح پر حملے سے غزہ کے پہلے سے بے گھر لوگوں کیلئے مشکلات میں بے انتہا اضافہ ہوگا، اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح میں تشدد اور خونریزی نے لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں کو نشانہ بنانے سے غزہ میں انسانی صورت صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،عالمی برادری رفع میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں اور مزید خونریزی اور نقل مکانی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے