یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کیلئے 4 سینیٹرز کے نام طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کیلئے 4 سینیٹرز کے نام مانگ لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو خط لکھا، جس میں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کےلیے 4 سینیٹرز کے نام طلب کیے گئے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 175 کی نئی ترمیم کے تحت یہ نام مانگے گئے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے بھی پارلیمانی لیڈرز سے نام مانگ لیے، 4 سینیٹرز میں سے 2 حکومت اور 2 اپوزیشن سے ہوں گے۔

سینیٹ سے نام موصول ہوتے ہی 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کرے گی۔

یاد رہے کہ آئینی ترمیم بل 2024ء ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔

ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت کمیٹی نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا انسانی تاریخ کی تیز ترین تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے