اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی دو روز بعد منعقد ہونے والی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران میں اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے برادرانہ تعلقات استوار ہیں، پاکستان برادرانہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے، ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہوگی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں منعقد ہونے والے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دیگر امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
Short Link
Copied