اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ چھانگا مانگا ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی شناخت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوریت کے علمبردار اور محافظ ہیں۔
پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اگر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار سے نہ نکالتے تو ساری ن لیگ خود ساختہ جلاوطن ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کریں گے۔ آصف علی زرداری لوگوں کی عزت کرتے ہیں اور لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں۔
Short Link
Copied