چوہدری نثار کا قومی اور صوبائی اسمبلی کا انتخاب آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار

اسلام آباد (پاک صحافت) چوہدری نثار نے قومی اور صوبائی اسمبلی سے انتخاب آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے 30 سال کا تعلق رہا ہے، ن لیگ کے ساتھ روابط ہیں مگر شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کروں گا۔

چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے دوستی کا تعلق ہے، پی ٹی آئی میں شامل ہوا تو ہوسکتا ہے دوستی کا تعلق بھی نہ بچے۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان تین دہائیوں تک ن لیگ میں رہے ہیں اور اس دوران پارٹی اور حکومت کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے